ساتویں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار431 ہے،آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے۔ خیبرپختونخوا کی کل آبادی 4 کروڑ 85 لاکھ 6 ہزار 95 ہے،صوبہ سندھ کی کل آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 147 ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار 922 ، بلوچستان کی کل آبادی 1 کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 402 اور اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 63 ہزار 863 ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی شہری آبادی 9 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار 724 افراد پر اور دیہی آبادی 14 کروڑ 77 لاکھ 48 ہزار 707 ہے۔پشاور ڈویژن میں کل آبادی 1 کروڑ 35 ہزار 171 ،لاہور ڈویژن کی کل آبادی 2 کروڑ 27 لاکھ 72 ہزار 710 ہے۔کراچی ڈویژن کی کل آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار 881 اور کوئٹہ ڈویژن کی کل آبادی 42 لاکھ 59 ہزار 163 ہے۔پنجاب میں آبادی کے اضافے کی شرح 2.53 فیصد، سندھ میں 2.57 فیصد رہی ہے۔بلوچستان میں آبادی میں اضافے کی شرح 3.20 فیصد، خیبر پختونخوا میں2.38فیصد رہی ہے۔اسلام آباد میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.80 فیصدہے۔