چینی شہریوں کیلئے 14 اگست سے ویزا آن لائن  ہو جائے گا: محسن نقوی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 14 اگست سے چینی شہریوں کیلئے ویزا آن لائن ہو جائے گا۔ چینی بزنس کمیونٹی کے وفد نے چینی قونصل جنرل کی سربراہی میں محسن نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت ترجیح ہے۔ سکیورٹی پلان کے ایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے بنائے ہیں۔ کاروبار کیلئے ہر ممکن سہولت دیں گے، اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے کہا کہ امید ہے اس میٹنگ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ملاقات میں چینی شہریوں اور پراجیکٹس پر کام کرنے والے عملے کی حفاظت کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفد نے سکیورٹی پلان کے حوالے سے تجاویز دیں جن پر وزیرداخلہ نے قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔3 گھنٹے طویل مشاورتی میٹنگ میں وفاق اور پنجاب حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن