کملا ہیرس نے منی سوٹا کے گورنر کو  نائب صدارتی امیدوار منتخب کر لیا  ٹرمپ ٹیم نے  انتہا پسند قرار دے دیا 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے منی سوٹا کے گورنر کو بطور نائب صدارتی امیدوار منتخب کر لیا۔  منی سوٹا کے گورنر 60 سالہ ٹم والز 2006ء میں امریکی ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے۔ ٹم والز 2018ء سے منی سوٹا کے گورنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کیمپین ٹیم نے منی سوٹا گورنر ٹم والز کے بطور ڈیمو کریٹک نائب صدارتی امیدوار انتخاب پر تنقید کی ہے۔ ٹرمپ کی ٹیم نے ٹم والز کو بائیں بازوں کا انتہا پسند قرار دے دیا اور کہا کہ ٹم والز لوگوں کو اپنی حقیقت نہیں بتائیں گے تو ہم بتا دیں گے، کملا ہیرس کی طرح ٹم والز بھی خطرناک لبرل انتہا پسند ہیں۔

ای پیپر دی نیشن