راولپنڈی/ اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں6 وکلاء نے کانفرنس روم میں ایک گھنٹے کی ملاقات کی۔ وکلاء کے وفد میں انتظار پنجوتھہ، زبیر کسانہ، معظم بٹ، سہیل سلطان، سمیر کھوسہ اور ہارون ارشاد جنجوعہ شامل تھے۔ وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں ملاقات کرنے والے وکلاء سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا اس کی بڑی وجہ بھی ظلم ہے۔ ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوابی جلسے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ 13 اگست کو رات کو پاکستان کے جھنڈے لے کر باہر نکلیں۔ انتظار پنجوتھہ کے مطابق عمران خان نے کہا ک8 فروری کے الیکشن سے قبل جتنا بھی ظلم ہوا اس پر لوگ خاموش رہے۔9 مئی کو جو بیانیہ بنایا گیا اس پر جواب الیکشن میں عوام نے دیا اور اب دھاندلی زدہ الیکشن پر عوام کو شدید غصہ تھا۔ بانی نے کہا کہ نے کہا کہ اب بھی وقت ہے ان فیصلوں پر نظر ثانی کریں، مہنگائی نے عوام کی معیشت کمزور کر دی ہے۔ بنگلا دیش کے حالات بھی اسی وجہ سے خراب ہوئے اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جبر کی پالیسی ختم کی جائے۔