آئی پی پیز کیخلاف فیدڈ یشن آف چیمبر کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Aug 07, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خصوصی رپورٹر) فیڈریشن آف چیمبر اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹریز نے آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ایف پی سی سی آئی نے فرانزک آڈٹ کی استدعا کی کہ آئی پی پیز کو دیا گیا زائد منافع ریکور کرنے کا حکم دیا جائے۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں ترمیم کر کے ادائیگی بجلی کی فراہمی سے مشروط کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت آئی پی پیز سے متعلقہ 2002,1994ء اور 2015ء کی پالیسیاں کالعدم قرار دے۔ ایف پی سی سی آئی نے استدعا کی کہ قرار دیا جائے کہ شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے منافع نہیں کما سکتی۔ 

مزیدخبریں