تہران (نوائے وقت رپورٹ) روس کے صدر پیوٹن نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای سے رابطہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے خامنہ ای سے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر محدود ردعمل کا مشورہ دیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے کہا کہ ہانیہ کی شہادت پر اہم تحقیقات شروع ہو چکی ہیں اور تفتیش مکمل ہوتے ہی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج تک اس کیس کے سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ایرانی فوجی حکام تحقیقات میں شامل ہیں۔