چیف جسٹس نے 31680سکوائر فٹ اراضی بلوچستان  حکومت  کع دیدی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) 14 اگست 2024ء کی مناسبت سے چیف جسٹس  قاضی فائز عیسی کا بلوچستان حکومت کو 31ہزار 680  سکوائر فٹ زمین کا تحفہ، زیارت کوئٹہ میں قائداعظم ریزیڈنسی سے منسلک اراضی انوائرنمنٹل سنٹر کو دے دی گئی۔ 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر قاضی فیملی نے اپنی زمین قوم کے لیے دے دی۔ قاضی فائز عیسی اور ان کے خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کر دی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کے بھائی قاضی عظمت عیسی کی جانب سے بلوچستان حکومت کو خط لکھا گیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور قاضی عظمت عیسی نے بلوچستان حکومت کو خط میں کہا ہے کہ ہماری ملکیتی 31680 مربع فٹ زمین قائداعظم کی رہائش گاہ زیارت سے ملحقہ ہے، پاکستان کو بنے 77سال ہو چکے ہیں۔ اگر حکومت بلوچستان رضامندی ظاہر کرتی ہے تو ہم 14اگست 2024 ء کو یہ زمین عوام کیلئے تحفہ دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ زیارت کوئٹہ میں قائداعظم ریزیڈنسی سے منسلک اراضی انوارنمنٹل سنٹر کو دے دی گئی ہے۔ خط کی کاپی صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن