گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اردو صحافت میں'' نوائے وقت'' سنجیدہ پرانا روزنامہ ہے جناب مجید نظامی نے نوائے وقت کو تمام مکتبہ فکر کو ساتھ رکھتے ہوئے مثبت اور بامقصد صحافت کا قومی روزنامہ بنایا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وہ ایڈیٹر انچیف محترمہ رمیزہ مجید نظامی کی صحافت میں قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی قیادت میں اردو صحافت میں ترقی اور ادارہ نوائے وقت اور اردو صحافت کیلئے رہنمائی میں لا تعداد منازل طے کرنے کیلئے دعا گو ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی سیاست اور صحافت میں ''نوائے وقت ''کا کردار ہر دور میں اہم اور مثبت رہا ہے محترم مجید نظامی نے اخلاص سے پاکستان کی خدمت اور قوم کی حقیقی ترجمانی کی دعاگو ہیں کہ یہ اخبار موجودہ دورکی صحافت میں بھی سرکردہ کردار ادا کرتا رہے۔
جناب مجید نظامی اور نوائے وقت کی خدمات بے مثل وباکمال ہیں: گورنر خیبرپختونخواہ
Aug 07, 2024