گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے بنگلہ دیشی عوام نے بھارت نواز وزیر اعظم حسینہ واجد کا تختہ الٹ کر عوامی طاقت دکھا دی اور نصف صدی کے بعد شیخ مجیب الرحمن کو سقوط ڈھاکہ کا ذمہ دار ثابت کیا ہے جبکہ افواج پاکستان تاریخ میں سرخرو ہو گئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو سقوط پاکستان کا ذمہ دار قرار دینے والے دیکھ لیں کہ بنگلہ دیشی عوام نے کس طرح تاریخ کا دھارا موڑ کر رکھ دیا ہے اور پاکستان کے دولخت ہونے کے ذمہ دار شیخ مجیب الرحمن اور ان کی بیٹی حسینہ واجد کے خلاف شدید نفرت کا مظاہرہ کیا ہے جس سے سقوط ڈھاکہ کی ذمہ داری افواج پاکستان پر ڈالنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے اور بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔