گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بطور احتجاج آل سینٹری ورکر یونین کی ہڑتال،احتجاجی کیمپ قائم، صد ر آصف بھلر وائس چیئرمین خالد حسین باجوہ،میاں مصدق ، گلزار غوری نے اپنے خطاب میں کہاکہ 14سوورکرز کو پچھلے تین ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے ذمہ داران کو فوری ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے جنکی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے ، بیشتر ملازمین کے اہل خانہ کو ایک وقت کی روٹی بھی دستیاب نہیں رہی ، انتظامیہ بار بار یاد دھانی کے ملازمین کی حالت زار پر کو توجہ نہیں دے رہی، ملازمین نے عہد کر لیا ہے کہ انہیں تین ماہ کی تنخواہ اور عیدالالضحی کا بونس بلاتاخیر ادا نہ کیا گیا تو پہلے مرحلہ میں ڈویژن ار دوسرے مرحلہ میں پنجاب بھر میں کام چھوڑ ہڑتال کا دائروسیع کیا جائے گا،صدر آصف بھلر وائس چیئرمین خالد حسین باجوہ،میاں مصدق ، گلزار غوری نے مزید کہا کہ ملازمین کا استحصال کرنے ارانکے گھروں میں فاقے لانے والے ذمہ داران کی برطرفی ناگزیر ہے۔
گوجرانوالہ:تنخواہ کی عدم ادائیگی پر آل سینٹری ورکر یونین کی ہڑتال
Aug 07, 2024