ڈپٹی کمشنر حافظ آبا دکا پنڈی بھٹیاں کا دورہ‘ شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا 

Aug 07, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر حافظ آبا دمیڈم سند س ارشاد نے پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سکولوں ، ہسپتالوں ، لائبریری اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ صفیہ رمضان سپیشل ایجو کیشن سکول میں موسم برسات کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفا ق ا حمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس اور دیگر افسر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو کوٹ نواں اور بی ایچ یو کوٹ سرور کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹاف کی حاضری ،مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ، ادویات کا ریکارڈ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پنڈی بھٹیاں میں پولیس سٹیشن صدر کی نئی تعمیر ہونی والی بلڈنگ کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ صفیہ رمضان اسپیشل ایجو کیشن سکول کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1اور گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1کا بھی دورہ کیا ۔پنڈی بھٹیاں کے پارک میں قائم لائبریری کا بھی معائنہ کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کو ٹ سرور سے ڈیرہ کھوکھراں تک تعمیر ہونے والی سٹرک کے منصوبے کا بھی دورہ کیا اور سٹرک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ 

مزیدخبریں