جماعت اسلامی کی حق دو مہم زوروشور سے جاری ہے:مظہر اقبال رندھاوا 

Aug 07, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو مہم زور و شور سے جاری ہے ، اس دھرنے سے پوری قوم کی امیدیں وابستہ ہیں،حکومت جب تک جماعت اسلامی کے مطالبات نہیں مانے گی مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج جاری رہے گا، لوگ بجلی کا بل ادا کرنے کے لئے گھر کا فرنیچر بیچنے پر مجبور ہیں، ایک ہی راستہ ہے عوام کو ریلیف دو، جماعت اسلامی کی تحریک کو یہ ٹولہ نہیں روک سکے گا، یہ دھرنا تنخواہ دار، مزدور، کسانوں کی امید بن گیا ہے، بجلی کی قیمت کم اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگائو ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری روڈ پردھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کل اگست کو دھرنے کے شرکا آگے بڑھیں گے اور 11اگست کو لاہور میں وزیر اعلی ہائوس کے باہر بڑا دھرنا اور جلسہ ہوگا، 14اگست کے بعد ملک گیر مکمل ہڑتال کی کال دی جائے گی، بجلی بلوں سے گھروں کے بجٹ تباہ ہوگئے، بجلی کے بل بجلی کی لاگت کے مطابق بھیجے جائیں۔

مزیدخبریں