کامونکی: لڑائی جھگڑے کے واقعات  2 خواتین سمیت 3 افرادزخمی 


کامونکی(نمائندہ خصوصی)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔ کوٹ رفیق کی عابدہ بی بی اور تاج چوک کے رانا جاوید کے درمیان بچوں کے رشتہ کا تنازعہ چل رہا ہے۔ گذشتہ روز جاوید نے گھر میں گھس کر عابدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر 14 سالہ سلیمان کو محلہ داروں شفیع اور حسن نے ڈنڈے سوٹے کے وار کر کے زخمی کر دیا ۔گھریلو ناچاقی پر صباء بی بی کو اْسکے سْسرخورشید اور ساس خالدہ بی بی نے تشدد کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

ای پیپر دی نیشن