قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)قلعہ دیدار سنگھ میونسپل کمیٹی میں خوشحال پنجاب سروے کے اندراج کا عمل شروع کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خوشحال پنجاب سروے کیلئے 500 سے زائد رجسٹریشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ عثمان سکندر کے احکامات پر چیف آفیسر نے اندراج کا عمل شروع کردیا ہے چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا عمل روزانہ صبح 9 بجے سے 4 بجے سہ پہرتک جاری رہے گا۔