لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم نے عینک مارکیٹ شاہ عالم لاہور میں تاجران سے خطاب کرتے ہوئے کہا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے۔حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر مؤثرومکمل عملدرآمدکراتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرے۔قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دباؤ اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔