22کروڑ لوگ اشرافیہ کی شاہانہ زندگی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں: مرزا خادم حسین

لاہور (نیوز رپورٹر) انجمن تحفظ حقوق مہاجرین جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے کہا اسلامی ممالک کے قائدین اپنے خلاف ہونیوالی عالمی سازش کو سمجھنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں۔ایران میں حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہانیہ کی شہادت سے قبل ایک برس تک مسلسل فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ بھی مسلمان رہنماؤں کی آنکھیں نہیں کھول پایا۔ وطنِ عزیز میں بھی معاشی مسائل سے نکلنے کی عملی تدبیر ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔  مرزا خادم حسین جرال نے مطالبہ کیا اسٹیبلشمینٹ عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرے۔ 22کروڑ لوگ اشرافیہ کی شاہانہ زندگی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں اور خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن