گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر ٹکٹ ہولڈر پی پی 60 معظم رؤف مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گرد ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں پی ٹی آئی اگر کوئی سیاسی کردار ادا کرنا چاہتی ہے تو اسے ایسے عناصر کو اپنی صفوں سے نکال باہر پھینکنا ہوگا جو ریاست اور ملک کے خلاف دشمن کے ناپاک عزائم اور منفی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کو ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لیے استعمال کرنا ڈیجیٹل دہشت گردوں نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے لیکن وہ جان لیں کہ پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے سکیورٹی ادارے دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والے ان عناصر کو کسی صورت ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیںہونے دیںگے۔
ڈیجیٹل دہشت گرد ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں:معظم رؤف
Aug 07, 2024