پاکستان فرانس بزنس فورم سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ملک قرار دیدیا:ظہور اقبال

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان فرانس بزنس فورم کے چیئرمین اور سی ای او شمع گروپ آف  کمپنیزسردار ظہور اقبال کی سربراہی میں 2ہفتے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنیوالے 25 رکنی تجارتی وفد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ملک قرار دیا ہے۔ وفد میں شامل فرانس ،یو کے اور اٹلی کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں آئی ٹی، ٹورازم ،انرجی اور فوڈ سیکٹر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔وفد کی ایس آئی ایف سی کے حکام سے میٹنگ ہوئی۔ چیئرمین اور سی ای او شمع گروپ آف انڈسٹریزسردار ظہور اقبال نے گزشتہ روز ملک بشیر حیات ،ایڈووکیٹ سردار توصیف احمد خان اور ایڈووکیٹ سردار مریدخان کے ہمراہ نوائے وقت کو انٹرویودیتے ہوئے بتایا۔

ای پیپر دی نیشن