لاہور(نیوز رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ سے گزشتہ روز لاہور کی تاجر تنظیموں کے رہنمائوں نعیم میر ، اشرف بھٹی، ظہیر بابر ، عثمان عالم، چوہدری طارق، میاں طارق ، شہزاد اقبال ، حاجی رمضان چشتی سے ملاقات کی۔ ایف ٹی او نے ادارہ کی کارکردگی بارے تاجر برادری کو بتایا کہ آگاہی مہم کے نتیجہ میں اب ایف بی آر سے متعلقہ شکایت لے کر آنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی جائز شکایات کا ازالہ جتنی جلد ممکن ہو کیا جا رہاہے کیونکہ ٹیکس پیئر کو عزت دینا ہی میری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں تاجروں کا کردار اہم رہا ہے۔ اسی طرح تاجروں نے بھی ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو تاجروں کو درپیش مشکلات سے آگاہی اور تجاویز دیں جبکہ الماس جووندہ ایڈوائزر لیگل نے آخر میں تاجروں کو ایف ٹی او کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ سے تاجر تنظیموںکے رہنمائوں کی ملاقات
Aug 07, 2024