لدھیوالہ وڑائچ : عالم چوک حافظ آباد روڈ پر غیر قانونی رکشہ سٹینڈ قائم 

لدھیوالہ وڑائچ (نمائندہ نوائے وقت)عالم چوک میں بیرون حافظ آباد روڈ پر ٹریفک پولیس کی موجودگی میں رکشہ ڈرائیوروں سے سڑک پر قبضہ کر کے ناجائز سٹینڈ بنا لیا،گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے مصروف ترین چوراہے عالم چوک میں بس اڈا کے باہر سار دن سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار کا ناکہ رہتا ہے جسکے باوجود سینکڑوں رکشہ ڈرائیورز نے سڑک پر قبضہ کر کے ناجائز رکشہ سٹینڈ بنا رکھا ہے۔ جسکی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے پیدل چلنے والے لوگوں کو بھی گزرنے میں مشکلات کا سامنا درپیش ہے اس حوالے سے عوامی و سماجی حلقوں کا میڈیا کے نمائندوں سے کہنا ہے کے اگر سٹی ٹریفک پولیس سڑک سے ناجائز رکشہ سٹینڈ ختم کرا کر ٹریفک کی روانی کو بحال نہیں کرتی تو ہم خود رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف آپریشن کر کے سڑک سے ناجائز اسٹینڈ کو ختم کرا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کرائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن