نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کی تعمیر جاری،جلد مریم نواز سنگ بنیاد رکھیں گی :عمران نذیر

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے سرگودھا کا اچانک دورہ کیا اور زیر تعمیر گورنمنٹ نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایکسین بلڈنگ نے بریفنگ میں بتایا کہ19 ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیر کارڈیالوجی ہسپتال کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ رواں سال کیلئے 9 ارب 86 کروڑ روپے کے تمام مختص فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ 97 کینال پر زیر تعمیر ہسپتال میں او پی ڈی، ایمرجنسی ، دفاتر اور رہائش گاہیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ او پی ڈی مئی جبکہ دسمبر 2025 تک ہسپتال مکمل فنکشنل ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلد ہسپتال کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھیں گئیں۔ عمران نذیر نے سرگودھا کے 3 سرکاری ہسپتالوں کی جاری تعمیر ومرمت کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی سمیت دیگر امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن