گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آذربائیجان کے پانچ رکنی تجارتی وفد نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ کیا،وفد کی قیادت اکبر علی چیئرمین رئیل مینٹور گروپ نے کی، وفد میں ٹیکسٹائل، کنسٹرکشن، لائیو سٹاک، رائس، رئیل اسٹیٹ اور آئی،ٹی سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنیز شریک تھیں، وفد نے جی بی سی میں قائم میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر کا دورہ کیا اور گوجرانوالہ میں بننے والی مصنوعات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اس موقع پر اکبر علی کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اور پاکستان برادر ممالک ہیں، پا کستا نی ٹیکسٹائل، رائس، سرجیکل انسٹرومنٹس اور سپورٹس گڈز کو آذربائیجان میں بہت پسند کیا جاتا ہے ،آج جی ،بی،سی کا دورہ کر کے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے اس دورے سے ہمیں گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے،ڈسپلے کی گئیں بیشتر اشیا ء کی آذربائیجان میں بہت مانگ ہے ہمارے دورے کا مقصد گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کرنا اور ان کے ساتھ ملکر دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ دینا ہے۔