گوجرانوالہ:درخت کاٹنے پر پی ایچ اے حکام سے جواب طلب

Aug 07, 2024

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)اینٹی کرپشن نے چنددا قلعہ سمیت جی ٹی روڈ پر لگے درجنوں قد آور درخت کاٹنے پر پی ایچ اے حکام سے جواب طلب کرلیا، یہ کارروائی شہری کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی بتایا گیا ہے کہ سابق کمشنر گوجرانوالہ نے اس وقت کے گارڈن سپریٹنڈنٹ شہزاد احمد کھوکھر ، ڈی او فارسٹ قاضی عبدالرحیم اور اسسٹنٹ راشد بشیر چٹھہ پر مشتمل ٹیم نے دن رات محنت کرکے چنددا قلعہ اور لاہور سائیڈ پر قدآور سر سبز 30کے قریب پلکن کے درحت لگا کر انکی کی حفاظت اور شجر پروری شروع کی اور اس طرح شہر کو پھولوں اور درختوں سے آباد کرکے خوبصورت شہر میں تبدیل کردیا۔

مزیدخبریں