گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ون یو نٹی گروپ کے قا ئدین اخلاق بٹ،خواجہ ضرار کلیم ،خواجہ خالد حسن ،محمد شعیب بٹ سعید تاج و دیگر نے کہا ہے کہ چیمبر آف کا مرس کے انتخا بات میں ون یونٹی گروپ کے پلیٹ فارم سے صنعتکار تا جر دوست امیدواروں کو میدان میں اتارا جا ئیگا جو بزنس کمیو نٹی کو درپیش مسائل کا ازالہ کر نے کیلئے دعوئوں کے بجا ئے عملی اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن مہم کے دوران صنعتکاروں اور تاجروں سے ملا قات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کا میا بی دعوئوں کی بجا ئے کا رکردگی کی بنیا د پر ملتی ہے ون یونٹی گروپ کا منشور فلا ح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے منصو بوں کی تکمیل کروا کر کا روبا ری برادری کیلئے آسا نیاں پیدا کر نا ہے۔