کابل(این این آئی)2021 کے بعد افغان طالبان کی جانب سے افغان سرزمین ہزارہ کمیونٹی کے لیے تنگ کر دی گئی ،منظم منصوبے کے تحت افغان طالبان کا ہزارہ کمیونٹی کے افراد کے استحصال اور قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ ارزگان کے ضلع گیزاب میں ہزارہ برادری کے افراد سے طالبان نے زمینی تنازعہ کے باعث 15 ملین افغانی ہڑپ لیے۔طالبان نے ہزارہ برادری کو عندیہ دیا کہ باقی 15 ملین افغانی کرنسی دو ماہ کے اندر ادا کریں ورنہ علاقے سے جبری بے دخلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔طالبان انکی زمین پر قابض ہوکر زبردستی ان سے پیسے لے رہے ہیں ۔