شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سول ڈیفنس و محکمہ لیبر کے افسروں کی مجرمانہ غفلت و بعض فیکٹریز وکارخانہ مالکان سے ملی بھگت کے باعث مزدوروں کی زندگیاں دائو پر لگی ہیں صنعتی یونٹس میں حفاظتی انتظامات موجود نہیں جس کے باعث صنعتی یونٹس میں آئے روز ہونے والے حادثات و آتشزدگی کے واقعات میں مزدور اپنی جانیں گنوا رہے ہیں جبکہ زخمی و معذور ہونے والے مزدوروں کی تعداد میں بھی غیر معمولی طور پر اضافہ ہوا ہے، مزدور تنظیموں کے نمائندوں کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ لیبر کے افسر مقامی فیکٹریز و کارخانوں کے مالکان سے ملی بھگت کرکے ان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں حالانکہ ضلع میں قائم نصف سے زائد چھوٹے بڑے صنعتی یونٹس میں حفاظتی انتظامات نہیں۔ انہیں بھی چیک نہیں کیا جارہا ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ لیبر کو اس حوالے سے بارہا آگاہ کیا گیا مگر کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔ مزدور رہنمائوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخوپورہ: محکمہ سول ڈیفنس ولیبر کی ملی بھگت ‘ صنعتی یونٹس میں کوئی حفاظتی انتظامات نہیں
Aug 07, 2024