زندہ قومیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں: امجد لطیف 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مانیٹرنگ آفیسر میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن شیخوپورہ میں جشن آزادی جوش و خروش سے منائیگی اس سلسلہ میں تمام تنظیموں اور ان کے عہدیداروں کو تیاری کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں زندہ قومیں اپنا جشن آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں بلال امجد ، ملک عرفان اسلام ، میاں عرفان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ میاں امجد لطیف نے کہا کہ جاوید لطیف نے شیخوپورہ کو ماڈل سٹی بنایا ہے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے ۔ شیخوپورہ کے ہسپتالوں میں ادویات پیرا میڈیکل اسٹاف او رڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن