شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سرکاری فنڈز کی خورد برد کے الزام میں سینئر سول جج شیخوپورہ کے اکائونٹس آفس کے اکائونٹنٹ فیضان فیصل حسن کو لاکھوں روپے کی خود برد کے الزام میں اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے گرفتار کرلیا ،اکائونٹنٹ کی معطلی کے بھی احکامات جاری کردیئے گئے، ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی طرف سے گزشتہ روز اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ کو ریفرنس بھجوایا گیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔