شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ملکی مفادات سے کھیلنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں،ملک کے سیاسی و جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنا اور سیاسی و عسکری قیادت پر الزام تراشی پی ٹی آئی کی قیادت کا وطیرہ ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا ، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں منور اقبال نے کہا کہ حکومت سازشی عناصر کا ہرحال میں راستہ روکے گی تاکہ ملک میں سیاسی و جمہوری عمل پروان چڑھ سکے اور شائستگی کی سیاست کو فروغ مل سکے، پی ٹی آئی کے وجود میں آنے سے لیکر اب تک ملک میں ہر انتشار کے پیچھے اسی جماعت کا ہاتھ رہاہے اس وقت بھی اقتدار کے حصول کی خاطر جمہوری اقدار کو روند کر ملکی تعمیر وترقی وخوشحالی اورسلامتی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔
ملکی مفادات سے کھیلنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں: منور اقبال
Aug 07, 2024