لاہور(کامرس رپورٹر،سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن اردو بازار اظہر ثقلین بھٹی نے موجود صدر ابوذر غفاری گوہر، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال کی مشاورت سے اردو بازار کی موجودہ یونین کو تحلیل کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن اردو بازار اظہر ثقلین بھٹی نے موجودہ یونین کے عہدیدران صدر ابوذر غفاری گوہر اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال سے باہمی مشاورت سے یونین کی مدت 3 سے کم کرکے 2سال کردی ہے۔۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اردو بازار کی موجودہ یونین 10 اگست کو غیر فعال ہوجائے گی اور 20 اگست کو نئے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے۔ سرکلر کے مطابق 30 اگست کو اردو بازار میں الیکشن ڈے ہوگا۔ صدر انجمن تاجران اردو بازار ابوذر غفاری گوہر نے کہا کہ 2 سالہ دور میں اردو بازار کے تاجروں کی بے پناہ خدمت کی۔۔اور اللہ نے اگر دوبارہ موقع دیا تو اردو بازار کیلئے تاجروں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
اردو بازار کی موجودہ یونین کو تحلیل ،مدت 2سال کردی
Aug 07, 2024