الیکٹرانک کمپلائنس پر عائد بھاری فیسوں پر تشویش ،وزیراعظم نوٹس لیں:کاشف انور

Aug 07, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایس آر او ایس آر او 428(I)/2024 الیکٹرانک کمپلائنس کیلئے عائد کی جانیوالی بھاری فیسوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے نام ایک خط میں لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنے کیلئے احکامات صادر کریں کیونکہ یہ چارجز کاروباری برادری پر مزید بوجھ ڈالیں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا پاکستان کی کاروباری برادری افراط زر، روپے کی قدر میں کمی، توانائی کی بلند قیمتوں اور زیادہ مارک اپ ریٹ سمیت دیگر معاشی چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے۔ ایس آر او ایس آر او 428(I)/2024 کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم کے انضمام کیلئے واحد لائسنس ہولڈر کی طرف سے مقرر کردہ بھاری فیسیں تشویشناک ہیں۔ پہلے ہی فنانس ایکٹ 2024 میں ترامیم ایس آر او 350(I)/2024اور ایس آر او 1842(I)/2023نے کاروباری برادری کیلئے مسائل پیدا کررکھے ہیں۔ اس تناظر میں ایک بار کی سیٹ فیس 15 لاکھ روپے اور سالانہ مینٹیننس چارجز 35 لاکھ روپے یا پھر فی انوائس ساٹھ روپے بہت زیادہ اور کاروباری شعبہ کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔ 

مزیدخبریں