کراچی(کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروبار گزشتہ اتارچڑھائو کے بعد مثبت زون میں بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر77746پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم منافع کے حصول کی خاطر شیئرز کی فروخت نے تیزی کو مندی میں تبدیل کر دیا تھا تاہم کاروباری حجم گزشتہ روز پیر کی نسبت19.89فیصد زائد رہا۔کاروبار میں تیزی سے سرمایہ کاروں کو15ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ ہوا اورسرمائے کا مجموعی حجم 102کھرب روپے کی سطح پر قائم رہا۔گزشتہ روز مارکیٹ میں اسپننگ، ویونگ، پیٹرولیم، ٹیلی کام، سیمنٹ،فوڈ،میٹ اور دیگر سرگرم ہم شعبوں میں کاروباری اسرگرمیاں نمایاں رہیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 106.85پوائنٹس بڑھ کر77191.34پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح50.61پوائنٹسکی تیزی سے 30انڈیکس 24902.54 پوائنٹس ہوگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس76.42پوائنٹس سے بڑھ کر49281.13پوائنٹس ہو گیا۔
سٹاک مارکیٹ:سرمایہ کاروں کو15ارب 94کروڑروپے سے زائد کا فائدہ
Aug 07, 2024