صوبائی وزراء اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے متحرک 

Aug 07, 2024

لاہور (خبرنگار) صوبائی وزراء اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی پرائس کنٹرول کے سربراہ ایم پی اے غزالی بٹ کی زیر صدارت نادر ہال ڈی سی آفس میں پرائس کنٹرول پر اہم اجلاس ہوا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں ایم پی اے شہباز کھوکھر، ملک عنصر عباس، میاں عمران جاوید اور ملک انس شامل ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے پرائس کنٹرول سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی بلا تعطل سپلائی اور قیمتوں پر تبادلہ خیال، اہم فیصلے کئے گئے۔اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور پرائس کنٹرول کی سرگرمیوں کو آن لائن مانیٹر کیا جائے۔ میگا سٹوروں میں ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیاء ضروریہ کی بروقت سپلائی اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں کروایا جائے۔ روزانہ کی پرائس لسٹ ہر ریڑھی اور دکان پر واضع نظر آنی چاہئے۔ روٹی کا سائز اور وزن کم نہیں ہونا چاہئے۔ اسسٹنٹ کمشنرز سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ 

مزیدخبریں