ٹیکس وصولی کا نظام جدید ، موثر بنانے کیلئے اصلاحات متعار ف کی جا رہی ہیں:نبیل جاوید

لاہور(نیوز رپورٹر) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاویدنے کہا صوبہ میں ٹیکس کی وصولی کا نظام جدید اور موثر بنانے کیلئے نئی اصلاحات متعار ف کی جا رہی ہیں۔تا کہ عوام کو ٹیکس کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ بات انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا ٹیکس کے اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو باقائدگی کے ساتھ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اور اس کیساتھ ساتھ آبیانہ کی وصولی کیلئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو آبیانہ وصولی کے اہداف کو یقینی بنائیں گے۔ نبیل جاوید نے کہا سال 2023-24میں ٹیکسز کے ترمیم شدہ اہداف کی ریکوری 101.8فیصد رہی جبکہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی 102فیصد رہی۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے E مراکز بھی بنائے جا رہے ہیں جہاں عوام کو ایک ہی جگہ پر ریونیو سے متعلق تمام سہولیات میسر ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن