کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں رہ رہے ہیں۔ہاشم علی شاہ زنجانی

لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں رہ رہے ہیں۔کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل نہ ہونا عالمی اداروں کی ناکامی ہے۔ بھارت کو 5 اگست کے ظالمانہ اقدامات ہر حال میں واپس لینا پڑینگے۔ آزادی کشمیر کی منزل اب دور نہیں ہے۔بھارت نام نہاد جمہوریت کا ڈھونگ رچانا چھوڑ دے۔ لاکھوں انسانوں کا بنیادی حق آزادی دبانا ہی سب سے بڑا غیر جمہوری اقدام ہے۔ بھارت کو جان لینا چاہئے بندوق کے زور پر آزادی کی جدوجہد نہیں روکی جاسکتی۔ 

ای پیپر دی نیشن