اولیاء اللہ کے مزارات پر حاضری سے دلی سکون ملتاہے:سید علی مرتضیٰ  

جمبر (نامہ نگار)اولیاء اللہ کے مزارات پر حاضری دینے سے دلی طور پر سکون حاصل ہوتا ہے، بابا جی پیر سید قائم علی بخاری نے اپنی ساری زندگی علاقہ بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے گزار دی انہوں نے وہ مقام حاصل کیا جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا، ہمیں زیادہ سے زیادہ اولیاء اللہ کے مزارات پر حاضری دے کر اپنی زندگیاں ان کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق بسر کرنی چاہیںان خیالات کا اظہارسجادہ نشین بابا جی پیر سید علی مرتضیٰ بخاری ،علامہ مفتی ڈاکٹر ضیاء الحسنین صدیقی اور علامہ مفتی جمیل احمد سعیدی نے دعوت فوز العظیم پاکستان کے زیر اہتمام جد اعلی ولی کامل حضرت بابا جی پیر سید قائم علی شاہ بخاری الحسینی کے465 ویں عرس کی تقریبات خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن