تمام حکومتیںاور عہدے شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں:حسن مرتضیٰ  

Aug 07, 2024

لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا تمام حکومتیںاور عہدے شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں۔یہی وجہ ہے پیپلز پارٹی آج سیاست اور ریاست میں موجود ہے۔جس جمہوریت کیلئے ہم کوڑوں جیلوں کا ذکر کرتے ہیں اسمیں شاہدہ جبیں کے خاندان کا خون شامل ہے۔ ریاست کو مضبوط بنانے کیلئے پیپلز پارٹی نے خود کو کمزور کر کے اسے مضبوط بنایا ہے۔وہ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے شہداء عثمان غنی اور ادریس طوطی کے 40 ویں یوم شہادت کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔تقریب سے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید،امجد جٹ،نصیر احمد،روشن لعل،عمار شاہ  پنجابی،عارف خان،یعقوب چینا،واجد علیشاہ،افتخار شاہد،نرگس خان،راو شجاعت، شیخ روشن نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر حاجی عزیز الرحمن چن،علامہ یوسف اعوان،رانا منشا،نیلم جبار،افنان صادق لون،ڈاکٹر خیام حفیظ،ڈاکثر ضرار یوسف،رانا بلال فاروق،رضا ندیم حیدر،عامر نصیر بٹ،نادیہ شاہ،ڈاکٹر رفیق،رائے احمد حسن جندیکا،نعمان یوسف، عبد الرحمن لودھی،بشارت صدیقی، ،رشید ٹھیکیدار،شبانہ گل اور دیگر بھی موجود تھے۔حسن مرتضی نے کہا شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا صحیح طریقہ جمہوری طرز عمل ہے۔

مزیدخبریں