شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی رہنما ء محمد راشد منیر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا وطیرہ ہے کہ وہ عدالتی فیصلو ں پر عملدرآمد نہیں کرتے فیصلے خلاف آنے پر عدالتوں پر حملے اور ججوں کیخلاف کھلے عام تقریریں کر کے انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر تے ہیں موجودہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے کے بعد ایک بھی قانون سازی ایسی نہیں کی جس میں عوام کو فائدہ ہو الٹا بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے غریب عوام کے گلے پر چھری پھیر دی گئی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے راشد منیر نے کہا کہ موجودہ حکمران عمران خان کیخلاف ایک بھی کیس ثابت نہیں کر سکے تمام سیاسی جماعتیں بانی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہیں اس لئے انہیں عدالتی ریلیف ملنے کے باوجود جیل سے باہر آنے نہیں دیا جارہا۔
تمام سیاسی جماعتیں بانی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہیں: راشد منیر
Aug 07, 2024