لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا ٹریفک پولیس کی نااہلی اور غفلت کے باعث گنگا رام ہسپتال چوک کا ٹریفک سگنل ایک ماہ بعد بھی درست نہیں ہو سکا۔ انہوں نے آئی جی پولیس سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ جن کی خاموشی سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔