لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کی کسی صورت معافی نہیں ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مستقبل میں مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ چکوال میں 2 بچوں کی والدہ کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پنجاب حکومت ان بچوں کی کفالت کی ذمہ داری لے گی۔