لاہور(سپورٹس رپورٹر) پیراگوئے کی لوانا الونسو کو پیرس اولمپکس کی کمیٹی نے ‘نامناسب ماحول’ پیدا کرنے کے الزام میں اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا، 27 جولائی کو خاتون تیراک نے 100 میٹر بٹرفلائی ریس میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ لوانا الونسو نے گیمز کے قوانین کی خلاف ورزی کی، اولمپئین مقابلے کے بعد گھومنے پھرنے کیلئے پیرس کے ڈزنی لینڈ چلی گئیں، جس کے باعث انہیں نکالا گیا۔