لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈومینک لوبالو کو پیرس 2024 میں تاریخ رقم کرنے کا موقع مل گیا۔25 سالہ نوجوان کو سوئٹزرلینڈ میں سیاسی پناہ کا دعویٰ کرنے کے بعد ٹوکیو 2020 گیمز سے باہر کر دیا گیاتھا جس سے وہ مہاجرین کی ٹیموں کیلئے نااہل ہو گئے تھے۔عالمی ایھلیٹکس کی طرف سے مئی میں کلیئرنس ملنے کے بعد سوئس شہریت نہ رکھنے کے باوجود لوبالو نے یورپی چیمپئن شپ میں دو تمغے جیتے تھے۔ان تمغوں نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو پناہ گزین اولمپک ٹیم میں لوبالو کو شمولیت پر آمادہ کیا۔ جنوبی سوڈانی نژاد رنر اب پیرس اولمپکس میںپانچ ہزار میٹر دوڑ میں آج مقابلہ کرینگے۔لوبالو نے کہ اکہ میں یہی خواب دیکھ رہا تھا۔جب میں نے تربیت شروع کی تو مقصد ایک دن اولمپکس میں جانا تھااور اب بہت خوش ہوں۔