اولمپکس : دریائے سین میں آلودگی ‘ٹرایا تھیلون کے مقابلے پانچویں مرتبہ ملتوی  

Aug 07, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس 2024 ء کے منتظمین نے دریائے سین میں آلودگی کی وجہ سے گزشتہ روز کھلے پانی میں تیراکی کی تربیت منسوخ کر دی۔یہ پانچواں موقع ہے جب پانی کے غیر معیار ی ہونے کی وجہ سے کھیلوں کے دوران تیراکی مقابلوں کومنسوخ کیا گیا جبکہ مردوں کی دوڑ کو بھی ایک دن کیلئے ملتوی کرنا پڑا ہے۔ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ پانی میں انٹروکوکی بیکٹیریا کی سطح مطلوبہ معیار سے نیچے گر گئی ہے حالانکہ ای کولی کی سطح اب بھی قابل قبول سمجھی جاتی تھی۔پانی کا معیار آج دوبارہ چیک کیا جائیگا۔ خواتین کی 10 کلومیٹر کی دوڑ کل اور مردوں کی دوڑ پرسوں شیڈول کیا گیا ہے۔ورلڈ ایکواٹکس کی ترجمان این ڈیسکیمپس نے کہاکہ یقین ہے کہ موسمی رجحان کے پیش نظر ایونٹس منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھیں گے۔شدید بارش نے سین میں بیکٹیریا کی سطح میں اضافہ کیا ہے حالانکہ گرم موسم گنتی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اگر سین کو اب بھی نامناسب سمجھا جاتا ہے تو میراتھن تیراکی کو پیرس کے مشرق میں واقع وائرس سرمارنے میں منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں روئنگ اور کینوئنگ کے مقابلے ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں