لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں پولیس سٹیشنز کاکلیدی کردار ہے۔ کھلی کچہریوں کے مسلسل انعقاد سے لوگوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ انصاف کی فراہمی اور شہریوں کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران کیا۔ کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والے افراد موجودتھے۔ شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ محمد فیصل کامران نے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔
کھلی کچہریوں سے لوگوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا : ڈی آئی جی آپریشنز
Aug 07, 2024