لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ رواں برس سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف 63 ہزار 137 مقدمات درج کئے گئے، 33 ہزار 845 ملزمان گرفتار کئے گئے۔بجلی چوری کے 39 ہزار 300 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 5295 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں 18479 مقدمات درج کرتے ہوئے18250 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔