لاہور(نامہ نگار)اچھرہ میں روڈ پر سرعام بیوی پر تشدد کرنے والا خاوند پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے سرویلنس کے دوران مرد اور خاتون کو روڈ پر تلخ کلامی کرتے دیکھا۔مرد نے سڑک پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگ توڑنے کی کوشش کی۔پولیس نے حالات کا جائزہ لیا اور پتہ چلا دنوں میاں بیوی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ وہ فیکٹری میں کام کرتی ہے اور شوہر اس پر شک کرتا ہے۔ شک کی بنا پر پہلے بھی بہت دفعہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نے شوہر کو حراست میں لیا۔ شوہر نے رویے پر معافی مانگی اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اچھرہ میں روڈ پر سرعام بیوی پر تشدد کرنے والا خاوند گرفتار
Aug 07, 2024