لاہور(نامہ نگار)غالب مارکیٹ پولیس نے ہوٹل کی آڑ میں چلنے والے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر فحش حرکات میں ملوث 17 خواتین ومردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمہ اسماء نے گلبرگ میں ہوٹل کی آڑ میں قبحہ خانہ بنا رکھا تھا۔گرفتار ملزمان میں عظیم، رحیم، علی شان، سنیل، مبشر، ارسلان احمد، تیمور،اسماء، بصیرت، سعدیہ، انمول، فضاء، عائشہ، آمنہ، میشاء، اسماں، آمنہ وغیرہ شامل ہیں۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔