لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بتایا کہ 7ماہ کے دوران ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث1396 گینگز کے3110ملزم گرفتار کرکے77کروڑ90لاکھ سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا‘ 81تولے سونا،3335موٹر سائیکلیں،19کاریں،98چوری شدہ رکشے و دیگر سامان شامل ہے۔ 8703مقدمات ٹریس کئے گئے۔ 6691 اشتہاری،3770 عادی مجرمان گرفتار جبکہ11810 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کیخلاف آپریشن کے دوران5082ملزمان سے 85 کلاشنکوف،309رائفلز،196 بندوقیں،4349 پسٹلزاور28ہزار456گولیاں برآمدکی گئیں۔ 5734 ملزمان کوگرفتار کر کے61کلو 793گرام آئس، 3ہزار666کلوگرام سے زائد چرس،63کلو892گرام ہیروئن،62کلو 340گرام افیون اور41ہزار257لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ 3200ملزمان گرفتارکر کے داؤ پر لگی1کروڑ30لاکھ سے زائد رقم بھی برآمدکی گئی۔