صنفی جرائم سے متعلقہ کیسز پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں:سی سی پی او 

لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویڑنز کی کارکردگی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لاء اینڈ آرڈراور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت مختلف پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او لاہورنے کہا کہ صنفی جرائم سے متعلقہ کیسز پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کرائم کنٹرول کیلئے ماڈرن پولیسنگ کو بروئے کار لایا جائے۔موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران کرائم پاکٹس کی نشاندہی کر کے اپنی زیر نگرانی ریڈز کروائیں۔منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔ پولیس افسران جرائم کے خاتمے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کریں۔ آن لائن منشیات بیچنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ افسران کوالٹی آف انوسٹی گیشن میں مزید بہتری لائیں تا کہ ملزمان سزا سے نہ بچ سکیں گے۔ تھانوں میں خواتین سائلین کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے۔

ای پیپر دی نیشن