واشنگٹن(این این آئی)امریکی معیشت میں سست روی کی علامات سے عالمی منڈیوں میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایشیائی اور یورپی منڈیوں میں بھاری گراوٹ کے بعد امریکی اسٹاکس Dow ،S&P 500 اور Nasdaq میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔دوسری جانب امریکا میں بے روزگاری میں 3 سال میں سب سے بڑا اضافہ دیکھا گیا اور امریکی معیشت کی رفتار میں یکدم سستی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں ملازمتوں میں خاطر خواہ کمی کی رپورٹ جمعہ کو جاری ہوئی تھی۔
امریکہ ‘ بے روزگاری میں 3 سال میں سب سے بڑا اضافہ
Aug 07, 2024